Get Alerts

نواز شریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

نواز شریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
سورس: File

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نےسابق وزیر اعظم و مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کیخلاف عدلیہ مخالف تقاریر پر 2018 کی توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر لی۔ 

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق 15 نومبر کو نواز شریف کیخلاف عدلیہ مخالف تقاریر پر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کریں گے۔ 

یاد رہے کہ مقامی شہری عدنان اقبال نے سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کے خلاف عدلیہ مخالف تقاریر کرنے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔

عدنان اقبال نے اپنی درخواست میں نوازشریف کیخلاف 2018 کے بیانات پر توہین عدالت کی کارروائی کی استدعا کی۔ 

ٹیگز: