پلے بوائے میگزین کے بانی ہیو ہیفنر چل بسے

پلے بوائے میگزین کے بانی ہیو ہیفنر چل بسے

نیو یارک: مشہور زمانہ جریدے پلے بوائے کے بانی ہیو ہیفنر 91 برس کی عمر میں چل بسے ہیں۔ پلے پوائے انٹرپرائزز انک کا کہنا ہے کہ ان کا انتقال قدرتی وجوہات کی بنا پر اپنی رہائش گاہ میں پرسکون حال میں ہوا۔ ہیو ہفنر نے پلے بوائے جریدے کی اشاعت کا اغاز 1953 میں اپنے کچن سے کیا تھا۔ یہ دنیا میں مردوں میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا جریدہ بن گیا تھا اور اپنے عروج کے دور میں اس کی ماہانہ سات کروڑ کاپیاں بھی فروخت ہوتی رہی تھیں۔

ان کے بیٹے کوپر ہفنر کا کہنا ہے انھیں بہت سے لوگ ان کی کمی محسوس کریں گے۔ انھوں نے اپنے والد کی میڈیا اور ثقافتی رہنما کے طور پر غیرمعمولی اور بااثر زندگی کو خراج عقیدت پیش کیا اور انھیں آزادی رائے، شہری حقوق، جنسی آزادی کا وکیل قرار دیا۔

ہیو ہفنر کے جریدے کی کامیابی سے انھوں نے کاروباری امارت قائم کی جس میں کیسینوز اور نائٹ کلبز بھی شامل ہیں۔ ان کے کئی پلے بوائے ماڈلز کے ساتھ مراسم رہے اور شادیاں کیں۔ اپنی زندگی کے آخری برسوں میں وہ اپنی عالی شان گھروں میں پرتعیش پارٹیوں کا اہتمام بھی کرتے تھے۔ ان کا دعویٰ تھا کہ ان کے ایک ہزار سے زائد خواتین کے ساتھ مراسم رہے تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں