صلاحیتوں کا اعتراف،  عالیہ بھٹ 'ٹائم میگزین' کی 100 بااثر شخصیات میں شامل

صلاحیتوں کا اعتراف،  عالیہ بھٹ 'ٹائم میگزین' کی 100 بااثر شخصیات میں شامل

 ممبئی: بالی وڈ کی اداکارہ عالیہ بھٹ کی صلاحیتو ں کا اعتراف کرتے ہوئے ان کو  ٹائم میگزین  کی100 بااثر شخصیات میں شامل کیاگیا ہے۔ ٹائم  میگزین نے دنیا کے 100 بااثر ترین شخصیات کی فہرست جاری کردی ہے جس میں بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کا نام بھی شامل ہے، میگزین میں برطانوی مصنف اور فلمساز ٹام ہارپر نے عالیہ بھٹ کی خوب تعریفیں کیں اور ساتھ ہی اُن کی اداکاری کی صلاحیتوں کو بھی سراہا۔

ٹام ہارپر نے اپنے آرٹیکل میں لکھا کہ عالیہ بھٹ ایک زبردست ٹیلنٹ ہے، وہ دنیا کی صف اول اداکاراؤں میں سے ایک ہیں جو ایک دہائی سے زائد عرصے سے بھارتی فلم انڈسٹری میں شاندار کام کررہی ہیں۔

برطانوی فلمساز نے لکھا کہ میں نے عالیہ بھٹ سے  فلم ‘ہارٹ آف سٹون’ کے سیٹ پر ملاقات کی تھی، اتنی شہرت کے باوجود بھی وہ سیٹ پر ہر ایک کے ساتھ خوش مزاجی سے پیش آرہی تھیں، پہلی ملاقات میں ہی اُن کی شخصیت نے مجھے بےحد متاثر کیا تھا۔


دوسری جانب عالیہ بھٹ نے یہ خوشخبری مداحوں کو سناتے ہوئے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں کہا کہ مجھے ٹائم 100 کا حصہ بننے پر فخر ہے اور ساتھ ہی میں ٹام ہارپر کے مہربان الفاظ کے لیے ان کی شکرگزار ہوں۔

مصنف کے بارے میں