اگلے ماہ شمالی کوریا سے دنیا کے امن کو خطرہ
جنوبی کوریا کے انکشاف نے سب کو پریشان کردیا
شمالی کوریا اگلے ماہ اشتعال انگیز اقدامات کرنے والا ہے : جنوبی کوریا
سیول:جنوبی کوریا نے امکان ظاہر کیا ہے کہ شمالی کوریا آئندہ ماہ اپنی کمیونسٹ پارٹی کا سنگ بنیاد رکھے جانے کی سالگرہ کے موقع پر مزید اشتعال انگیزاقدامات کرسکتا ہے
سیول کے قومی سلامتی مشیر چیونگ ہیوئی یونگ نے صدر مون چائی کیساتھ ملاقات کے دوران کہا کہ پیانگ یانگ کا دس سے اٹھارہ ا کتوبر کے درمیان اشتعال انگیز اقدام اٹھانے کا امکان ہے تاہم انہوں نے اس حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائیں
دریں اثناء حکمران ڈیموکریٹک کے ایک رکن پارلیمنٹ پارک جیون وان نے بتایا کہ آئندہ ماہ شمالی کوریا کی کمیونسٹ پارٹی اور چین کے آل ایمپارٹنٹ کمیونسٹ پارٹی کانگریس کی اتفاقیہ ایک سال سالگرہ کے موقع پر فوجی کشیدگی کا خدشہ پایا جارہا ہے