Get Alerts

باپ نے اپنی مرضی کی شادی کی ضد کرنے پر بیٹی کو گولی مار کر قتل کر دیا

باپ نے اپنی مرضی کی شادی کی ضد کرنے پر بیٹی کو گولی مار کر قتل کر دیا

سرگودھا: باپ نے اپنی مرضی کی شادی کی ضد کرنے پر بیٹی کو گولی مار کر قتل کر دیا. 

ذرائعکے مطابق نواحی چک نمبر چھ بھٹہ کالونی کے رہائشی رمضان لک اپنی بیٹی کی شادی جہاں کرنا چاہتا تھا بیوی رضامند نہ تھی وہ اپنے بھتیجے سے بیٹی کی شادی کرنا چاہتی تھی گزشتہ رات گھر والے سوئے ہوئے تھے رمضان نے سوتے ہوئے اپنی بیٹی نازیہ کو پستول سے تین فائر کر کے قتل کر دیا۔

مرحومہ کی میت پولیس نے ہسپتال پہنچائی پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی گئی پھلروان پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔