حکومت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس موخر کر دیا

حکومت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس موخر کر دیا
کیپشن: Image Source : Twitter

اسلام آباد :مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کے بعد کشمیر یوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے جمعہ کو ہونے ملک گیر مہم کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بھی موخر کر دیا گیا ۔

حکمران جماعت کی طرف سے 2ستمبر کو بلایاجانے والا اجلاس بھی فی الحال موخر کر دیا گیا ہے ،پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی سال کے آ غاز پر مشترکہ اجلاس بلانا آئینی تقاضا ہوتا ہے،انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ پارلیمنٹ کا اجلاس نہ بلا کر حکومت ملک میں آئینی وجمہوری بحران پیدا کرنا چاہتی ہے اور یہ حکمراں جماعت کی بوکھلاہٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے اپوزیشن کی طرف سے غیر آئینی اقدام پر پوچھے جانے والے سوالا ت کا سامنا نہ کرنے کی وجہ سے اجلاس موخر کیا ہے ،ن لیگی رہنما نے کہا کہ یہ(حکومت) آئینی مجرم بن چکے ہیں اور اسی لیے پارلیمان پر حملہ کر رہے ہیں۔