صدرآصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 16 اپریل کو طلب کر لیا

 صدرآصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 16 اپریل کو طلب کر لیا

 اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 16 اپریل منگل سہ پہر 4 بجے طلب کر لیا۔

 صدر مملکت عام انتخابات کے بعد پارلیمانی سال کے آغاز پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ یہ آئین کے آرٹیکل 56 (3) کے تحت عام انتخابات کے بعد پارلیمانی سال کے آغاز پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 (1) اور 56 (3) کے تحت طلب کیا۔

واضح رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ کا اجلاس 9 اپریل کو طلب کر رکھا ہے، صدر نے آئین کے آرٹیکل 54(۱) کے تحت سینیٹ اجلاس 9 اپریل بروز منگل صبح 9 بجے طلب کرلیا۔

جس میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا الیکشن ہو گا۔صدر مملکت کی جانب سے طلب کیے گئے سینیٹ اجلاس میں نو منتخب اراکین کی حلف برداری ہو گی۔

مصنف کے بارے میں