Get Alerts

ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی نے حد کردی

ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی نے حد کردی
کیپشن: فوٹو سوشل میڈیا

لاہور: ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی نے حد کردی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اورخیبرپختونخوا کے بیشتر شہروں میں دھند کا راج جاری ہے ،  رات اور صبح کے اوقات میں قومی شاہراؤں پر حد نگاہ صفر رہنے لگی۔
بالائی علاقوں کا درجہ حرارت بھی نقطہ انجماد سے گر گیا۔دوسری جانب موسم کا حال بتانے والوں نے نئے سال کی آمد پر خشک سردی سے چھٹکارے کی نوید سنادی ۔
آئندہ ہفتے پنجاب،خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بادل برسنے کا امکان ہے۔