ڈپٹی کمشنر لاہور نے صنم جاوید کی نظربندی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا

 ڈپٹی کمشنر لاہور نے صنم جاوید کی نظربندی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا

لاہور:ڈپٹی کمشنر لاہور نے صنم جاوید کی نظربندی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔ڈپٹی کمشنر لاہور نے سماجی کارکن صنم جاوید کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے۔ 

 لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی عدالت میں سرکاری وکیل نے رپورٹ جمع کروائی جس کے مطابق ڈپٹی کمشنر لاہور نے نظر بندی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے۔صنم جاوید کے والد نے نظر بندی کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔


درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ صنم جاوید کو قانون کے منافی نظر بند کیا گیا، صنم جاوید کے خلاف جلاؤ گھیراؤ اور عسکری ٹاور حملہ کیس زیر سماعت ہیں، عدالت اس نظر بندی کے آرڈر کو کالعدم قرار دے۔ نظر بندی کا نوٹیفکیشن دو دسمبر کو جاری کیا گیا تھا۔

مصنف کے بارے میں