لاہور::پنجاب اسمبلی کی انکوائری کمیٹی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی آمد کے موقع پر ہونے والے ہنگامے سے متعلق رپورٹ جمع کرادی ہے۔انکوائری کمیٹی نے رپورٹ میں سفارش کی ہے کہ ہلڑ بازی میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔معاملے کی تحقیقات میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد لی جائے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی آمد پر اپوزیشن نے ساتھ آنے والے مہمانوں کی فہرست صرف ناموں پر مشتمل فراہم کی، جس سے سیکیورٹی چیکنگ میں مشکلات پیش آئیں۔انکوائری کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ اسمبلی میں داخل ہونے والے تمام افراد کی شناختی دستاویزات کی مکمل تصدیق لازمی کی جائے۔