Get Alerts

آئی ایم ایف کو خط لکھ کر عمران خان نے ملک دشمنی کی : نواز شریف

آئی ایم ایف کو خط لکھ کر عمران خان نے ملک دشمنی کی : نواز شریف

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ  آئی ایم ایف کو خط لکھنا پی ٹی آئی کا وتیرہ ہے۔یہ وہی کرسکتے ہیں۔

حلف اٹھانے کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے پر صحافیوں سے گفتگو میں نوازشریف عمران خان نے خط لکھ کر ملک دشمنی کی ۔خود ہی نتیجہ اخذ کرلیں ۔کوئی شخص یا فرد ایسا خط نہیں لکھ سکتا۔ 

انہوں نے کہا کہ کوئی سیاسی جماعت ایسا خط نہیں لکھ سکتی ۔سائفر کے بعد آئی ایم ایف کو خط بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔