اسلام آباد: ضلعی انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ کر دی، شہریوں کو کسی بھی قسم کے اجتماع یا اکٹھ سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق پیس فل اسمبلی اینڈ پبلک آرڈر ایکٹ 2024 کے تحت بھی اسلام آباد میں اجتماعات پر پابندی عائد ہے، خلاف ورزی کی صورت میں قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
انتظامیہ کے مطابق پیس فل اسمبلی اینڈ پبلک آرڈر ایکٹ 2024 کی خلاف ورزی پر تین سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کا حصہ نہ بنیں اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے سکیورٹی اداروں سے تعاون کریں۔