Get Alerts

بلوچستان میں دفعہ 144 نافذ، اجتماعات اور اسلحہ نمائش پر پابندی

بلوچستان میں دفعہ 144 نافذ، اجتماعات اور اسلحہ نمائش پر پابندی

کوئٹہ :کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش اور پبلک مقامات پر اجتماعات یا جلسوں پر پابندی ہوگی۔
اس کے تحت کسی ایک جگہ 5 یا اس سے زیادہ افراد کے اجتماع پر بھی پابندی ہوگی جبکہ موٹرسائیکل پر ڈبل سواری ممنوع ہوگی۔ خواتین اور بچوں کو مخصوص استثنیٰ حاصل ہوگا۔
بلوچستان میں دفعہ 144 کا اطلاق 31 جنوری 2026 تک برقرار رہے گا۔

ٹیگز: