کوئٹہ: حکومتِ بلوچستان نے امن و امان برقرار رکھنے کے لیے صوبے بھر میں فوری طور پر دفعہ 144 نافذ کر دی ہے، جس کا اطلاق اگلے 30 دنوں تک رہے گا۔
5 یا اس سے زائد افراد کے جمع ہونے، ہر قسم کے جلوس نکالنے اور چہرہ ڈھانپ کر نقل و حرکت کرنے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ صوبے میں اسلحہ کی نمائش، کالے شیشوں والی گاڑیوں، غیر رجسٹرڈ گاڑیوں اور موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر مکمل پابندی ہوگی۔
محکمہ داخلہ کے مطابق حکم نامے کی خلاف ورزی کرنے والوں کو فوری طور پر قانونی کارروائی اور گرفتاری کا سامنا کرنا پڑے گا۔