Get Alerts

راولپنڈی میں 10 اگست تک دفعہ 144 نافذ، ڈبل سواری اور سیاسی سرگرمیوں پر پابندی

راولپنڈی میں 10 اگست تک دفعہ 144 نافذ، ڈبل سواری اور سیاسی سرگرمیوں پر پابندی

راولپنڈی :ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کی ممکنہ سرگرمیوں کے پیش نظر راولپنڈی میں 4 سے 10 اگست تک دفعہ 144 نافذ کر دی ہے، جس کے تحت موٹر سائیکل کی ڈبل سواری، سیاسی اجتماعات، ریلیوں اور جلوسوں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، اسلحے کی نمائش اور لاوڈ اسپیکر کے استعمال پر بھی پابندی ہو گی۔ حکم کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ اہم شاہراہوں پر رکھی رکاوٹوں کو ہٹانے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا، جبکہ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ امن و امان کے قیام کے لیے انتظامیہ سے تعاون کریں۔

ٹیگز: