Get Alerts

شابان میں سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن، 13 دہشت گرد ہلاک

شابان میں سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن، 13 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی : سکیورٹی فورسز کی فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کوئٹہ کے علاقے شابان میں کلیئرنس آپریشن کیا، جس کے دوران 13 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 39 سالہ نائب صوبیدار محمد جمیل شہید ہوگئے۔

 ترجمان کے مطابق 21 ستمبر سے جاری آپریشن میں دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے، جبکہ اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع کیچ اور کوئٹہ ویسٹ میں بھی 22 اور 23 ستمبر کو خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائیاں کی گئیں۔

ٹیگز: