Get Alerts

 ڈیجیٹل معیشت پائیدار ترقی کی جانب منتقلی کا اہم ذریعہ ہے، وزیر خزانہ

 ڈیجیٹل معیشت پائیدار ترقی کی جانب منتقلی کا اہم ذریعہ ہے، وزیر خزانہ

 اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل تبدیلی معاشی استحکام سے پائیدار ترقی کی جانب منتقلی کا اہم ذریعہ ہے، جبکہ ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے لیے ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر اور کیش لیس ادائیگیوں کو فروغ دینا ہوگا۔

 ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن (DCO) کے اعلیٰ سطحی وزارتی مکالمے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان میں ڈیجیٹل معیشت کے فروغ اور سرمایہ کاری میں اضافے کے لیے جدید ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی ترقی ضروری ہے۔

 محمد اورنگزیب نے فری لانسرز کو اعلیٰ مہارت کی حامل ڈیجیٹل خدمات کی جانب منتقل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل شعبے میں انسانی وسائل کی مہارتوں کو بہتر بنانا معاشی ترقی کے لیے اہم ہے۔

 وزیر خزانہ نے کہا کہ ورچوئل اثاثہ جات کے استعمال کو صرف کرپٹو کرنسی تک محدود نہیں ہونا چاہیے۔ اس شعبے کے لیے قانون سازی، نگرانی اور لائسنسنگ کے فریم ورک پر کام جاری ہے۔

 انہوں نے کم لاگت ترسیلاتِ زر کے فروغ پر بھی زور دیا اور کہا کہ سرکاری قرض اور رئیل اسٹیٹ سمیت مختلف شعبوں میں اثاثوں کی ٹوکنائزیشن کے امکانات پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

 محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل معیشت میں سرمایہ کاری کے فروغ اور باہمی تعاون کے لیے DCO کے رکن ممالک کے درمیان مؤثر اشتراک ضروری ہے۔

ٹیگز: