اسلام آباد: حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا، نئی قیمتوں کا اطلاق 24 ستمبر سے ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 1 روپے 93 پیسے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 390 روپے 12 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔
ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 21 پیسے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 414 روپے 75 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔