Get Alerts

بھاٹی چوک المیہ: واسا اور ٹیپا کی باہمی نااہلی بے نقاب، نیو نیوز نے حادثے کی اصل وجوہات کا کھوج لگا لیا

بھاٹی چوک المیہ: واسا اور ٹیپا کی باہمی نااہلی بے نقاب، نیو نیوز نے حادثے کی اصل وجوہات کا کھوج لگا لیا

لاہور: بھاٹی چوک کے قریب مین ہول میں گر کر ماں بیٹی کے جاں بحق ہونے کا واقعہ محض حادثہ نہیں بلکہ سرکاری محکموں کی مجرمانہ غفلت کا شاخسانہ نکلا۔ نیو نیوز نے حادثے کی اصل وجوہات کا کھوج لگا لیا ہے، جس کے مطابق واسا اور ٹیپا کے درمیان رابطے کا فقدان اس المناک موت کی سب سے بڑی وجہ بنا۔
نیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق، جائے وقوعہ پر حفاظتی اقدامات میں سنگین کوتاہیاں پائی گئیں۔ سرکاری قواعد (SOPs) کے تحت واسا کو ٹیپا کے ساتھ مل کر کام کرنا تھا، مگر دونوں محکموں کے درمیان کوئی رابطہ نہیں تھا، جس کی وجہ سے ڈرینج ایریا غیر محفوظ رہا۔ ڈرین کی جگہ پر شہریوں کی حفاظت کے لیے کوئی حفاظتی حصار (Barricades) سرے سے موجود ہی نہیں تھا۔
 واسا نے عوام کو خطرے سے آگاہ کرنے کے لیے موقع پر اپنا کوئی اہلکار تعینات نہیں کیا تھا، جس کے باعث داتا دربار سے واپسی پر یہ خاندان اس ہولناک حادثے کا شکار ہوا۔

ٹیگز: