Get Alerts

جسٹس ریٹائرڈ سردار طارق اور  مظہر عالم نے بطور ایڈہاک جج سپریم کورٹ حلف اٹھا لیا

جسٹس ریٹائرڈ سردار طارق اور  مظہر عالم نے بطور ایڈہاک جج سپریم کورٹ حلف اٹھا لیا

اسلام آباد: جسٹس ریٹائرڈ سردار طارق مسعود اور جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم میاں خیل نے بطور ایڈہاک جج سپریم کورٹ حلف اٹھا لیا۔


چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے دونوں  معزز جج صاحبان سے حلف لیا۔حلف برداری تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز اور اٹارنی جنرل انور منصور اعوان نے شرکت کی۔

دونوں ججز کے بطور ایڈہاک ججز نام کی منظوری جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں دی گئی تھی جس کے بعد صدر پاکستان آصف علی زرداری نے دونوں ججز کی تعیناتی کی سمری پر دستخط کر دیے تھے۔

خیال رہے کہ جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل کی تقرری ایک سال کیلئے کی گئی ہے۔

ٹیگز: