پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ نفرت اور تقسیم پیدا کرنے والے عناصر کے مذموم عزائم کو مل کر ناکام بنائیں گے، جبکہ معاشرے میں انتہا پسندی اور فرقہ واریت کی کوئی گنجائش نہیں۔
علماء و مشائخ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ امن، اتحاد اور رواداری کے فروغ کے لیے تمام طبقات کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ نوجوان نسل کی مثبت اور صحیح رہنمائی ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ علماء کرام معاشرے کی اصلاح، بھائی چارے کے فروغ اور امن کے قیام میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ کانفرنس میں علامہ طاہر اشرفی سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے نامور علماء و مشائخ نے شرکت کی۔