Get Alerts

شہباز شریف کا پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ چھوڑنے کا اعلان

شہباز شریف کا پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ چھوڑنے کا اعلان
کیپشن: پارٹی خواجہ آصف کے پارلیمانی لیڈر ہونے کا فیصلہ بھی کر چکی ہے، شہباز شریف۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ

اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے صحافی کے سوال ”پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس کیوں نہیں بلاتے کا جواب دیتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پارٹی فیصلہ کر چکی کہ رانا تنویر پی اے سی کے چیئرمین ہوں گے۔ میں پارٹی کے فیصلے کا پابند ہوں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پارٹی خواجہ آصف کے پارلیمانی لیڈر ہونے کا فیصلہ بھی کر چکی ہے۔