Get Alerts

اسلام آباد میں مشرقِ وسطیٰ کے بحران پر چار ملکی وزرائے خارجہ اجلاس: غزہ میں اسرائیلی جارحیت روکنے اور علاقائی کشیدگی کے خاتمے پر غور

اسلام آباد میں مشرقِ وسطیٰ کے بحران پر چار ملکی وزرائے خارجہ اجلاس: غزہ میں اسرائیلی جارحیت روکنے اور علاقائی کشیدگی کے خاتمے پر غور

اسلام آباد :مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور غزہ کی سنگین صورتحال کے پیشِ نظر پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ایک انتہائی اہم چار ملکی سفارتی اجلاس کا آغاز ہو گیا ہے۔ اس اعلیٰ سطحی بیٹھک کی صدارت پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کر رہے ہیں۔
اجلاس میں مشرقِ وسطیٰ کی اہم قوتوں کے وزرائے خارجہ خصوصی شرکت کر رہے ہیں، جن میں     سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان،     ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان،    مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی شامل ہیں۔اجلاس کے دوران مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ زیرِ بحث اہم نکات درج ذیل ہیں۔ غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں، نہتے فلسطینیوں کے قتلِ عام اور انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
 خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے چاروں ممالک کی جانب سے ایک مشترکہ سفارتی حکمتِ عملی مرتب کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ اجلاس میں غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کے لیے عالمی برادری پر دباؤ ڈالنے کی ضرورت پر زور دیا جائے گا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے شرکاء کو پاکستان کے اس موقف سے آگاہ کیا کہ خطے میں امن کے لیے عالمی قوانین کی پاسداری ناگزیر ہے۔

ٹیگز: