Get Alerts

ایک سال میں زیادہ ٹیکس جمع کرنے پر وزیراعظم کا ایف بی آر کو خراج تحسین

ایک سال میں زیادہ ٹیکس جمع کرنے پر وزیراعظم کا ایف بی آر کو خراج تحسین
کیپشن: ایک سال میں زیادہ ٹیکس جمع کرنے پر وزیراعظم کا ایف بی آر کو خراج تحسین
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پہلی مرتبہ ایک سال 4 ہزار ارب روپے کا ٹیکس جمع کرنے اور تاریخی سنگ میل عبور کرنے ہر ایف بی آر کی شاباش دیتا ہوں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ صرف ایک سال کے عرصے میں 4 ہزار ارب روپے کا ٹیکس اکھٹا کرلیا گیا ہے، یہ تاریخی سنگ میل عبور کرنے ہر ایف بی آر کی شاباش دیتا ہوں۔

وزیراعظم نے مزید بتایا ہے کہ جولائی 2020 سے مئی 2021 تک ایف بی آر نے 4 ہزار 143 ارب روپے کا ٹیکس جمع کیا، ٹیکس محصولات گزشتہ سال کے مقابلے میں 18 فیصد زیادہ ہیں، یہ سنگ میل حکومت کی معاشی پالیسیوں کے باعث معیشت کی بحالی کا عکاس ہے۔