Get Alerts

190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست کی سماعت 5 جون کو ہوگی

190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست کی سماعت 5 جون کو ہوگی

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کے لیے دائر درخواستوں کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں 5 جون کو ہوگی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف اس کیس کی سماعت کریں گے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست کی گئی تھی کہ سزا معطلی کی درخواست کو جلد از جلد سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔

یاد رہے کہ 15 مئی کو عدالت نے سزا معطلی کی درخواستوں پر فریقین کو نوٹس جاری کیے تھے اور سماعت کی تاریخ مقرر کرنے کی ہدایت کی تھی۔

احتساب عدالت نے 17 جنوری 2025 کو عمران خان کو 14 سال قید اور بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا سنائی تھی۔ عدالت نے دونوں پر جرمانہ بھی عائد کیا تھا، جس کی ادائیگی نہ ہونے پر اضافی قید کی سزا دی جائے گی

ٹیگز: