اکشے کمار نے مجھے شرمندہ کر کے ٹھیک نہیں کیا، امیتابھ

اکشے کمار نے مجھے شرمندہ کر کے ٹھیک نہیں کیا، امیتابھ

نئی دہلی:معروف بھارتی اداکار امیتابھ بچن نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ اکشے کمار نے مجھے شرمندہ کر کے ٹھیک نہیں کیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق امیتابھ بچن کو "بھارتی فلم پرسنیلٹی آف داا یئر" ایوارڈ سے نوازا گیا۔ یہ ایوارڈ بھارت کے معروف اداکار اکشے کمار نے لیجنڈ امیتابھ بچن کو پیش کیا۔


تفصیلات کے مطابق جب اکشے کمار نے امیتابھ بچن کو ایوارڈ پیش کیا تو ساتھ ہی بھارتی ثقافت کے مطابق ان کے قدم چھوئے جس پر امیتابھ بچن نے ٹویٹ کی کہ اکشے تم نے میرے قدم چھو کر مجھے بہت شرمندہ کیا ہے ۔ یہ تم نے بلکل ٹھیک نہیں کیا۔


امیتابھ بچن نے ایوارڈ کی تقریب کی تصاویربھی شئیر کیں جس میں بھارت کے ناموراداکاروں نے شرکت کی اور ایوارڈ کی تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔