'سیاسی ایجنڈا لیکر نہیں گیا، نواز شریف سے بیگم کلثوم کی خیریت دریافت کی'

'سیاسی ایجنڈا لیکر نہیں گیا، نواز شریف سے بیگم کلثوم کی خیریت دریافت کی'

لاہور: بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض نے نواز شریف سے ملاقات کے بعد ہونے والی قیاس آرائیوں کو مسترد کر دیا۔ اپنے ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے نواز شریف سے بیگم کلثوم کی خیریت دریافت کی وہ کوئی سیاسی ایجنڈا لے کر نہیں گئے تھے۔

ملک ریاض نے مزید کہا کہ وہ سیاسی رسہ کشی کا حصہ نہیں اور نہ ہی ان کا کوئی سیاسی کردار ہے۔یاد رہے گزشتہ روز انھوں نے میاں نواز شریف سے طویل ملاقات کی تھی جس میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی موجود تھے۔

قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کی کہشریف برادران نے ملک ریاض کے ذریعے آصف زرداری کیلئے اہم پیغام بھجوایا ہے اور لندن میں جلد ہی نواز شریف اور آصف زرداری کی ملاقات متوقع ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں