پی ٹی آئی نہیں چھوڑی، چھوڑ کر جانے والے واپس آ جاتے ہیں، فواد چودھری

اگر پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو یہ حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی

پی ٹی آئی نہیں چھوڑی، چھوڑ کر جانے والے واپس آ جاتے ہیں، فواد چودھری

راولپنڈی:سابق وفاقی وزیر رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نہیں چھوڑی، چھوڑ کر جانے والے واپس آ جاتے ہیں۔

راولپنڈی میں فواد چوہدری اور شیریں مزاری انسدادِ دہشت گردی عدالت پہنچے۔

فواد چودھری نے انسدادِ دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ ہم آج سارے نو مئی کے کیسز کے سلسلے میں عدالت آئے ہیں، ہم ایک مشکل صورت حال سے گزر رہے ہیں، ہم چاہتے ہیں تلخیاں کم ہوں اللہ آسانیاں پیدا کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی چھوڑی نہیں چھوڑ کر جانے والے واپس آ جاتے ہیں۔ ہماری کہانی ابھی آئی نہیں کہانی انکی آئی جو ٹی وی پر بیٹھ کر بات کرسکتے ہیں، ہماری باری آئے گی تو ہم اپنی کہانی سنائینگے۔

موجودہ حکومت کی کوئی ساخت نہیں، حکومت فارم 47 پر کھڑی ہے۔اس وقت مولانا اور صوبہ خیبر پختونخواہ ایک طرف کھڑے ہیں۔کل مولانا فضل الرحمان کی تقریر سب کے سامنے ہے۔

سابق وزیر نے مزید کہا کہ میرا خیال ہے مولانا صاحب نے فیصلہ کرلیا ہے یہ حکومت ہٹے گی، اگر پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو یہ حکومت تین سے چار ماہ چلے گی اسے زیادہ نہیں۔اس وقت مولانا اور صوبہ خیبر پختونخواہ ایک طرف کھڑے ہیں۔پی ٹی آئی کو سب سے بات کرنی چاہیئے مولانا صاحب سے بھی کرنی چاہیئے۔

یاد رہے کہ فواد چودھری کی پی ٹی آئی میں واپسی کے حوالے سے گزشتہ روز پی ٹی آئی ترجمان رؤف حسن تردید کر چکے ہیں اور پی ٹی آئی چئیرمین کا بھی اس حوالے سے کہنا تھا کہ پورٹی چھوڑ کر واپس آنے والوں کے بارے میں بانی پی ٹی آئی فیصلہ کریں گے۔ 

مصنف کے بارے میں