خوشخبری،پہلی بار  ڈیجیٹل پاسپورٹ کا استعمال شروع

خوشخبری،پہلی بار  ڈیجیٹل پاسپورٹ کا استعمال شروع

ہیلسنکی:پہلی بار ڈیجیٹل پاسپورٹ کا استعمال شروع کردیاگیا ہے۔ دنیا بھر میں پہلی بار ڈیجیٹل پاسپورٹ کااستعمال کیاجانے لگا ہے۔ ڈیجیٹل پاسپورٹ کا آغاز یورپی ممالک سے ہورہاہے۔ یورپی ملک فن لینڈ کی جانب سے دنیا کے پہلے ڈیجیٹل پاسپورٹ کو متعارف کرایا گیا ہے۔


فن لینڈ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ہیلسنکی ایئر پورٹ میں دنیا کے اولین ڈیجیٹل سفری دستاویزات کی آزمائش کی جا رہی ہے۔یہ آزمائش 28 اگست 2023 سے فروری 2024 کے اختتام تک جاری رہے گی۔فن ایئر، پولیس اور ائیرپورٹ کمپنی فنا ویا کے تعاون سے ڈیجیٹل پاسپورٹ کی آزمائش کی جا رہی ہے۔


اس مقصد کے لیے فن ایئر کے ذریعے ہیلنسکی سے لندن، مانچسٹر اور ایڈنبرگ جانے یا وہاں سے واپس آنے والے مسافروں کو ڈیجیٹل ٹریول پائلٹ پراجیکٹ کا حصہ بننے کی دعوت دی گئی ہے۔اس پائلٹ پراجیکٹ کے تحت مسافروں کو قطاروں میں لگے بغیر سرحدوں کو عبور کرنے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔


ڈی ٹی سی بنیادی طور پر فن لینڈ کے پاسپورٹ کا ڈیجیٹل ورژن ہے اور فن لینڈ بارڈر گارڈ کی ویب سائٹ کے مطابق اس کے ذریعے سکیورٹی سے سمجھوتہ کیے بغیر بیرون ملک کا سفر تیزی سے ممکن ہو سکے گا۔ویب سائٹ پر جاکر مسافروں کو خود کو رجسٹر کرنا ہوگا۔اس ویب سائٹ سے مسافر ڈی ٹی سی کے لیے تیار کی جانے والی ایپ ڈاؤن لوڈ کریں گے۔حکام کے مطابق ڈی ٹی سی کو بارڈر کنٹرول کے طور پر ٹیسٹ کیا جا رہا ہے اور ایسا دنیا میں پہلی بار ہو رہا ہے۔


یورپین کمیشن کی جانب سے بھی فن لینڈ کو اس پائلٹ پراجیکٹ کے لیے 23 لاکھ یورو فراہم کیے گئے ہیں اور بہت جلد کروشیا میں بھی اس کی آزمائش شروع ہوگی۔

مصنف کے بارے میں