آرمی چیف کا ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینج کا دورہ، جنگی مشقوں کا مشاہدہ

آرمی چیف کا ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینج کا دورہ، جنگی مشقوں کا مشاہدہ

 راولپنڈی: آرمی چیف نے ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینجز کا دورہ کیا اور جنگی مشقوں کا مشاہدہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے جہلم کے قریب ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینج کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے فیلڈ فائر اور جنگی مشقوں کا مشاہدہ کیا۔


چیف آف آرمی سٹاف کے پہنچنے پر کور کمانڈر 4 کور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا نے ان کا استقبال کیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف کو مشق کے لیے طے شدہ تربیتی مقاصد کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے مختلف آپریشنل مشقوں کو انجام دینے میں فضائیہ، آرمی ایوی ایشن اور زمینی دستوں کی ہم آہنگی کو سراہا۔ آرمی چیف نے جوانوں کی جنگی مہارت اور جارحانہ جذبے کی تعریف کی۔


آرمی چیف نے جوانوں کے بلند حوصلے اور جنگی صلاحیتوں کو سراہا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ان مشقوں کا مقصد چیلنجنگ ماحول میں آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینا ہے۔

مصنف کے بارے میں