تاجر برادری کیساتھ کھڑے ہیں،کےالیکٹرک قانون کو ہاتھ میں لے گا تو پھر ہم بھی ایسا کریں گے: فاروق ستار

 تاجر برادری کیساتھ کھڑے ہیں،کےالیکٹرک قانون کو ہاتھ میں لے گا تو پھر ہم بھی ایسا کریں گے: فاروق ستار

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار کاکہنا ہے کہ  کےالیکٹرک قانون کو ہاتھ میں لے گا تو پھر ہم بھی ایسا کریں گے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ  کےالیکٹرک قانون کو ہاتھ میں لے گا تو پھر ہم بھی ایسا کریں گے۔ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار کاکہنا ہے کہ بجلی کے نرخوں پر لوگوں کی چیخیں نکل گئیں، ہم تاجر برادری کے مسائل حل کرانے میں کردار ادا کریں گے، تاجر برادری کیساتھ کھڑے ہیں۔

ٹمبر مارٹ ایسوسی ایشن ٹریڈرز کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنما ایم کیو ایم فاروق ستار نے کہا کہ ٹمبر مارکیٹ کے اطراف میں بدترین لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے، جب تاجروں کے ساتھ زیادتیاں ہوں گی تو ردعمل تو آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ آج کراچی کی تاجر برادری کا نمائندہ وفد ایم کیو ایم دفتر آیا ہے، تاجروں کو پیش آنے والے مسائل پر گفتگو ہوئی، بجلی، گیس، پانی سے جڑے ہوئے مسائل پر گفتگو ہوئی، مختلف اتحاد بھی آج جڑ گئے ہیں اورمشترکہ مقصد کے لیے کام کر رہے ہیں۔

فاروق ستار نے کہا کہ ٹمبر مارکیٹ کے شرجیل گوپلانی نے اپنے اراکین کے بنیادی مفاد کے مسئلے پر سٹینڈ لیا، انہوں نے کہا کہ کراچی کے بنیادی مسائل حل کرانے کا آغاز کر دیا ہے، ہم مہنگائی کے خلاف احتجاج میں شامل ہونے جا رہے ہیں۔اگر کےالیکٹرک قانون کو ہاتھ میں لے گا تو پھر ہم بھی ایسا کریں گے، ہم مرے نہیں ہمارا وجود ہے، تمہارے غیرقانونی اقدام کو روکیں گے، تاجر شرجیل گوپلانی کیخلاف ایف آئی آر واپس لی جائے۔ ایم کیو ایم کا وفد کےالیکٹرک کے دفتر جائے گا۔

مصنف کے بارے میں