سافٹ ڈرنک سے ٹائپ ٹو ذیابیطس کا خطرہ دو گنا

 سافٹ ڈرنک سے ٹائپ ٹو ذیابیطس کا خطرہ دو گنا

کوپن ہیگن: سویڈن کے ماہرین صحت نے کہا ہے کہ روزانہ 2 سو ملی لیٹر سافٹ ڈرنک پینے سے ٹائپ ٹو ذیابیطس کا خطرہ دگنا ہوجاتا ہے۔

سویڈن میں کیرولنسکا انسٹی ٹیوٹ کے ماہرین کے مطابق جو افراد روزانہ 2 سو ملی لیٹر سافٹ ڈرنک پینے سے ٹائپ ٹو ذیابیطس کا خطرہ دگنا ہوجاتا ہے اور ٹائپ ون ذیابیطس کی ایک اور قسم کا خدشہ بھی بڑھ سکتا ہے جسے لیٹنٹ آٹوامیون ڈائبیٹیز آف اڈلٹس کہا جاتا ہے۔

ایل اے ڈی اے کو بسا اوقات ٹائپ ون یا ٹائپ ٹو کی بجائے ٹائپ 1.5 ذیابیطس بھی کہا جاتا ہے ماہرین نے کہا ہے کہ دنیا میں ذیابیطس کے 90 فیصد مریض ٹائپ ٹو سے تعلق رکھتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق سافٹ ڈرنکس میں موجود شکر کی غیرمعمولی مقدار موٹاپے کی جانب لے جاتی ہے۔

مصنف کے بارے میں