تین ماہ قبل قصور سے لاپتہ ہونے والے 2 کمسن بھائی لاہور سے برآمد 

تین ماہ قبل قصور سے لاپتہ ہونے والے 2 کمسن بھائی لاہور سے برآمد 

لاہور: صدر پولیس نے 3 ماہ قبل قصور سے لاپتہ ہونے والے 2 کمسن بھائیوں 12 سالہ شان اور 10 سالہ سلمان کو لاہور کے علاقے گارڈن ٹاؤن سے برآمد کر لیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر پولیس نے 3 ماہ قبل قصور سے لاپتہ ہونے والے دوکمسن بھائیوں کو لاہور سے برآمد کر لیا ہے جنہیں قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد والدین کے سپرد کر دیا جائے گا۔ 
حکام کا کہنا ہے کہ دونوں کمسن بھائی 11 نومبر کو اپنے والد کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ہوکر گھر سے بھاگ گئے تھے، اور ان کے والد کی مدعیت میں ان کے اغواءکا مقدمہ تھانہ صدر قصور میں درج کیا گیا تھا۔ 
ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب نے بھی بچوں کی گمشدگی پر نوٹس لیا تھا جبکہ بچوں کی برآمدگی کیلئے ایس پی انویسٹی گیشن حافظ کامران اصغر، اے ایس پی رحمت اللہ اور ایس ایچ او ثقلین بخاری پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔

مصنف کے بارے میں