آصف زرداری کا  کہوٹہ میں   ہسپتال، سڑکوں سمیت ترقیاتی سکیموں کا اعلان 

آصف زرداری کا  کہوٹہ میں   ہسپتال، سڑکوں سمیت ترقیاتی سکیموں کا اعلان 

کہوٹہ: آصف  علی زرداری  نے    کہوٹہ میں   ہسپتال، سڑکوں سمیت ترقیاتی سکیموں کا اعلان  کیا ہے۔

انتخابی جلسے سے خطاب میں آصف علی زرداری نے کہوٹہ میں ہسپتال، سڑکیں، میڈیکل کالج، یونیورسٹی  بنانے کے ساتھ گیس کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ملک برے حالات میں ہے، ہم برے حالات سے نکالنا جانتے ہیں، پہلے بھی ملک کو برے حالات سے نکالا ہے۔پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ میں آپ کے پاس آتا جاتا رہوں گا، پاکستان کو دوبارہ بنائیں گے، ہر چیز وہ گی جو عوام کی خواہش ہوگی۔

اسلام آباد کو یہ نہیں پتا کہ کہوٹہ کہاں ہے، یہاں آنےکے لیے ان کو راستہ ڈھونڈنا پڑتا ہے، یہاں بہت ٹھنڈ ہے اور راستہ خراب بھی ہے، پہلا اعلان کرتا ہوں کہ یہاں سڑک بناؤں گا۔عوام کا جوش و جذبہ دیکھ کر خوشی ہوئی، آپ کے مسائل حل کریں گے، ہم پاکستان کو دوبارہ بنائیں گے اور بدلیں گے۔

؎انہوں نے کہا کہ کہوٹہ کے عوام کو گیس سمیت تمام سہولیات فراہم کریں گے، یہاں اسپتال، میڈیکل کالج اور یونیورسٹی بھی بنائیں گے۔ ملک برے حالات میں ہے مگر ہم ملک کو برے حالات سے نکالنا جانتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں