امريکی فوجی دستوں کیساتھ کام کرنے والے افراد کا پہلا گروپ پناہ کیلئے امريکا پہنچ گيا

Afghanistan, first group, citizens, US troops, United States, asylum

کابل : افغانستان ميں امريکی فوجی دستوں کے ساتھ کام کرنے والے افراد کا پہلا گروپ پناہ کے ليے امريکا پہنچ گيا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ، ايک خصوصی پرواز کے ذريعے 221 افغان شہريوں ، بشمول 72 بچوں کو واشنگٹن کے ہوائی اڈے پر پہنچايا گيا ۔ ان ميں اکثريت امريکی دستوں کے ساتھ کام کرنے والے مترجم تھے ، جنہيں جان کے خطرے کے پيش نظر اہل خانہ کے ہمراہ امريکا منتقل کيا جا رہا ہے ۔ آنے والے دنوں ميں ايسی کئی اور پروازيں متوقع ہيں ۔

دوسری جانب ، افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا کہ طالبان کے ہاتھوں افغانستان کو تباہ کرنے کے منصوبے کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔

دارالحکومت کابل میں صدارتی محل میں خطاب کرتے ہوئے صدر اشرف غنی نے کہا کہ امن سے ہی سب کا مستقبل محفوظ ہوگا ۔

ادھر ، طالبان نے صوبہ ہلمند کے علاقے لشکر گاہ کے قریب افغان فورسز کا ہیلی کاپٹر مار گرایا ، کئی دیگرعمارتوں پر قبضہ بھی کر لیا ۔