نرگس چھ ماہ بعد فیصل آباد میں پرفارم کرینگی

لاہور : پاکستان کی نامور سٹیج اداکارہ نرگس چھ ماہ کے بعد کل ( جمعہ ) کو فیصل آباد میں پرفارم کریں گی ۔

نرگس چھ ماہ بعد فیصل آباد میں پرفارم کرینگی

لاہور : پاکستان کی نامور سٹیج اداکارہ نرگس چھ ماہ کے بعد کل ( جمعہ ) کو فیصل آباد میں پرفارم کریں گی ۔
تفصیلات کے مطابق کل جمعے کے روز اداکارہ نرگس چھ ماہ بعد فیصل آباد میں شروع ہونیوالے اسٹیج ڈرامہ ” جوڑی 98“ میں پرفارم کر رہی ہیں۔اسٹیج ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں ظفری خاں ، شیزا بٹ ، وفا علی ، مالہ ، راشد کمال ، اسلم چٹا ، شری خان ، شبیر آکاش ، شاہد ہاشمی ، تسلیم عباس اور غفور کوڈو شامل ہیں۔ڈرامے کے رائٹر و ڈائریکٹر ایم صفدر اور پروڈیوسر شہزاد ملک ہیں۔