پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات ملتوی کیس، وزیراعظم نے اٹارنی جنرل کو طلب کرلیا

پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات ملتوی کیس، وزیراعظم نے اٹارنی جنرل کو طلب کرلیا

اسلام آباد: پنجاب اور خیبرپختونخوامیں عام انتخابات کے لیے سپریم کورٹ میں  زیر سماعت کیس کے معاملے پر  وزیراعظم شہباز شریف نے اٹارنی جنرل منصور عثمان کو طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق اٹارنی جنرل سپریم کورٹ سے وزیراعظم ہاؤس کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔

ذرائع نے مزید کہا کہ اٹارنی جنرل وزیراعظم سے زیرسماعت مقدمے پر ہدایات لیں گے، چیف جسٹس نے گزشتہ روز اٹارنی جنرل کو وزیراعظم سے معاملے پر ہدایات لینےکا کہا تھا۔

یاد رہے  سپریم کورٹ کا 5 رکنی لارجر بنچ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں پنجاب اور خیبرپختونخوا میں  انتخابات ملتوی کرنے کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست  پر  12 بجے کیس کی  سماعت کرے گا،  گزشتہ روز  سماعت پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے تھے  کہ  الیکشن کمیشن چاہتا ہے عدالت آٹھ اکتوبر کی تاریخ پر مہر لگائے۔  آٹھ اکتوبر کوئی جادوئی تاریخ ہےجو اس دن سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا۔

حکومت ایسا نظام بنائے لوگ گھر سے ہی ووٹ کاسٹ کرے۔ الیکشن کمیشن راستہ نہیں ڈھونڈ سکتا تو ہم ڈھونڈیں گے۔

مصنف کے بارے میں