بانی پی ٹی آئی سے  اڈیالہ جیل میں کب کون ملاقات کر سکے گا؟ ایس او پیز طے

بانی پی ٹی آئی سے  اڈیالہ جیل میں کب کون ملاقات کر سکے گا؟ ایس او پیز طے

روالپنڈی:بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے اڈیالہ جیل میں کب کون ملاقات کر سکے گا؟ اس حوالے سے ایس او پیز طےکرلیے گئے ہیں۔ 

 نیو نیوز کے مطابق عمران خان اور سپرٹینڈنٹ اڈیالہ جیل نے ملاقات کے حوالے سے بنائے گئے ایس او پیز  پر  دستخط کیے۔

جیل میں ملاقاتوں کے لیے عمران خان نے 3 فوکل پرسنز مقرر کردیے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر ، شیر افضل مروت ، بیرسٹر عمیر نیازی فوکل پرسن ہوں گے۔

ہر فوکل پرسن جیل میں ملاقاتوں کے لئے 2 نام دے گا، ہفتے میں 2 دن ملاقاتوں کی اجازت ہوگی، منگل کو فیملی جبکہ جمعرات کو وکلا و دیگر کے ساتھ ملاقات ہوا کرے گی۔

ایس او پیز کے مطابق عدالتی احکامات پر ملاقات کرنے والوں کا معاملہ عمران خان کی رضا مندی سے مشروط ہو گا۔

یاد رہے کہ 12 مارچ کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کو دہشتگردوں کی جانب سے نشانہ بنائے جانے کے خدشے پر بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان سمیت تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پر 2 ہفتے کے لیے پابندی عائد کردی گئی۔