جھگڑے کے دوران بیوی کو چڑیل اور ڈائن کہنا سفاکی نہیں: پٹنہ ہائیکورٹ

جھگڑے کے دوران بیوی کو چڑیل اور ڈائن کہنا سفاکی نہیں: پٹنہ ہائیکورٹ

پٹنہ : بھارت کی ریاست بہار کی پٹنہ ہائی کورٹ نے ایک مقدمے کی کارروائی کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ گھریلو جھگڑے میں بیوی کو بھوت، چڑیل یا ڈائن وغیرہ کہہ دینا سَفّاکی نہیں۔

عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ گھریلو جھگڑوں میں میاں بیوی کا ایک دوسرے کے خلاف گندی زبان استعمال کرنا، گالیاں دینا انتہائی سَفّاکی کے زمرے میں نہیں آتا۔

جسٹس وویک چودھری نے یہ ریمارکس پڑوسی ریاست جھاڑکھنڈ سے تعلق رکھنے والے سہدیو اور اس کے بیٹے نریش کمار گپتا کی طرف سے دائر ایک اپیل کی سماعت کے دوران دیے۔

یہ اپیل نریش کمار کی سابق بیوی کی طرف سے دائر مقدمے میں ضلع نالندہ کی ایک عدالت کی طرف سے دیے جانے والے فیصلے کے خلاف ہے۔ اس نے شوہر اور اس کے اہل خانہ پر تشدد کا الزام لگایا تھا۔ عدالت نے باپ بیٹے کو ایک سال قید کی سزا سنائی تھی جس کے خلاف اپیل مسترد کردی گئی۔

مصنف کے بارے میں