ورلڈ کپ کوالیفائر میچز کا آغاز آئندہ ماہ سے ہو گا، آئی سی سی

ورلڈ کپ کوالیفائر میچز کا آغاز آئندہ ماہ سے ہو گا، آئی سی سی
سورس: File

دبئی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ کپ کوالیفائر کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کو الگ الگ گروپس میں شامل کیا گیا ہے۔

آئی سی سی کے مطابق میگا ایونٹ میں جگہ بنانے کے لئے 10 ٹیمیں کوالیفائر میں مدمقابل ہوں گی۔ سابق ورلڈ چیمپئنز ویسٹ انڈیز اورسری لنکا کی ٹیمیں بھی کوالیفائر میچز کھیلیں گے وہ بھی براہ راست ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی نہ کر سکیں۔ 

آئی سی سی کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق گروپ اے میں ویسٹ انڈیز، زمبابوے، نیدرلینڈز، نیپال اور یو ایس اے کی ٹیموں کو شامل کیا گیا۔ جبکہ سری لنکا، آئرلینڈ، سکاٹ لینڈ، عمان اور یو اے ای گروپ بی کا حصہ ہوں گی۔

کوالیفائر میچز 18 جون سے 9 جولائی تک زمبابوے میں کھیلےجائیں گے۔

 واضح رہے پہلی مرتبہ کوالیفائر کے سپر سکس مرحلے میں ڈی آر ایس کا استعمال کیا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں