Get Alerts

ملک بھر میں کورونا وائرس پھر سے سر اٹھانے لگا

ملک بھر میں کورونا وائرس پھر سے سر اٹھانے لگا

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران   ملک بھر میں  کورونا  کے 7 ہزار 221 ٹیسٹ کئے گئے،  39 کیسز رپورٹ ہوئے،   مثبت کیسز کی شرح  اعشاریہ 54 فیصد رہی، ملک بھرمیں کورونا وائرس 29 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران  پشاور میں کورونا کے 413 ٹیسٹ کئے گئے،   9 کیسز رپورٹ ہوئے، مثبت کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 18 فیصد رہی،   لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 635 ٹیسٹ کیے 12 مریض رپورٹ ہوئے ،   وائرس کی شرح 1 اعشاریہ 89 فیصد رہی۔

  اسلام آباد میں 24 گھنٹے کے دوران   کورونا کے 429 ٹیسٹ کئے گئے،   ا 2 مریض رپورٹ ہوئے، اسلام آباد میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح  اعشاریہ 47 فیصد رہی۔

ٹیگز: