Get Alerts

ڈیوڈ ملر نے تیز ترین سنچری کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

ڈیوڈ ملر نے تیز ترین سنچری کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

جنوبی افریقی بلے باز ڈیوڈ ملر نے بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹی20 میچ میں جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے تیز ترین سنچری کا نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا۔اس سے قبل یہ اعزاز ان کے ہم وطن رچرڈ لیوی کے پاس تھا۔ملر نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے اننگز کے آخری اوور میں 35 گیندوں پر سنچری مکمل کر کے نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔ڈیوڈ ملر نے تاریخی اننگز میں 35 گیندوں پر نو چھکوں اور سات چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 101 رنز کی اننگز کھیلی۔

ڈیوڈ ملر کو اننگز کے آغاز میں وکٹ کیپر کی جانب سے موقع دیا گا جب مشفیق نے ایک آسان کیچ چھوڑ کر ملر کو نئی زندگی دی اور ڈیوڈ ملز نے اس زندگی کا بھرپور فائدہ اٹھایا ۔ ڈیوڈ ملر کی شاندار سنچری کی بدولت جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو ٹی 20 میں بھی وائٹ واش کر دیا ۔ بنگلہ دیش کیلئے دورہ جنوبی افریقہ ایک گھناؤنا خواب تھا اس دورہ میں بنگلہ دیش کی ٹیم کوئی بھی میچ نہیں جیت سکی ۔