نواز شریف جب چاہیں جس کو بلا سکتے ہیں : مشاہد اللہ خان

نواز شریف جب چاہیں جس کو بلا سکتے ہیں : مشاہد اللہ خان

اسلام آباد:سینیٹر مسلم لیگ ن مشاہد اللہ خان نے کہا کہ نواز شریف پارٹی کے صدر ہیں وہ کسی بھی وقت کسی کو بھی بلا سکتے ہیں۔


ایک بیان میں سینیٹر مشاہد اللہ نےکہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی کی حوالے سے کہا کہ دو نومبر کو پتہ چلے گا کہ نواز شریف وطن واپس آرہے ہیں کہ نہیں مشاہد اللہ نے شہباز شریف کی لندن دورے کے حوالے سے کہا کہ شہباز شریف اپنی بھابی کی خیریت دریافت کرنے کیلئے لندن گئے ہیں وہاں پر وہاں پر وہ ان کی عیادت کرکے ایک سے دو روز میں وطن واپس آجائیں گے۔


انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی صرف جلسے کرنے کیلئے مینڈیٹ حاصل کررہے ہیں لیکن ان جلسوں سے مینڈیٹ نہیں ملا تھا مینڈیٹ حاصل کرنے کیلئے ملک کی ترقی کیلئے کچھ کرنا پڑتا ہے ملک کیلئے کیا کچھ کیا ہے ۔ پی ٹی آئی والوں نے صرف دھرنوں جلسوں اور لاک ڈائون سے وقت گزارا ہے اور ملک کو نقصان پہنچایا ہے ۔