توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواستیں سماعت کیلئےمقرر

 توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواستیں سماعت کیلئےمقرر
سورس: File

لاہور:  لاہور ہائیکورٹ نے  پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کر دیں۔  درخواستوں پر سماعت کیلئے فل بنچ تشکیل دے دیا۔

جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ  4 اکتوبر کو سماعت کرے گا، فل بنچ کے دیگر ارکان میں جسٹس شہرام سرور چوہدری اور جسٹس اسجد جاوید گھرال  شامل ہیں۔

درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو توہین عدالت کی کارروائی کا کوئی اختیار نہیں، الیکشن کمیشن عدالت نہیں ہے بلکہ ایک ادارہ ہے، توہین عدالت کا اختیار آئین کے تحت صرف عدالت کو حاصل ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری توہین عدالت کی کارروائی کو کالعدم قرار دیا جائے۔

خیال رہے کہ چیرمین تحریک انصاف نےتوہین الیکشن کمیشن کی کاروائی کو چیلنج کر رکھا ہے ۔

یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو حتمی فیصلہ کرنے سے روک رکھا ہے۔

مصنف کے بارے میں