عمران خان سمیت دیگر سیاستدان بے ایمان ہیں لیکن ہم ایمانداری سے عوام کی خدمت کریں گے: پرویز خٹک

عمران خان سمیت دیگر سیاستدان بے ایمان ہیں لیکن ہم ایمانداری سے عوام کی خدمت کریں گے: پرویز خٹک

کوہاٹ : سربراہ پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے سیاستدانوں کی ایمانداری پر سوال اٹھادیا کہتے ہیں سیاسی لوگ ایماندار ہوتے تو ملک کا یہ حال نہ ہوتا۔

کوہاٹ میں پی ٹی آئی پی کے جلسے سے خطاب میں پرویز خٹک نے استفسار کیا کہ ہم کب تک کھوکھلے نعروں کے پیچھے بھاگیں گے؟ چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) ویسٹرن روٹ میں نے منظور کیا تھا، ہم ہی نے 18 لاکھ عوام کو مفت صحت کارڈ مہیا کیے تھے۔

اُن کا کہنا تھا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے نئے پاکستان کا جھوٹا نعرہ لگایا اور ملک کو تباہ کردیا۔ دیگر سیاسی رہنماؤں سمیت چیئرمین پی ٹی آئی نے بھی پاکستان کو قرضوں میں جکڑ دیا، ہمیں چیئرمین پی ٹی آئی سے بہت امیدیں تھیں مگر وہ صرف امیدیں ہی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پی نعروں کے لیے نہیں آئی، ہم ایمانداری سے عوام کی خدمت کریں گے، جنوبی اضلاع بہت پسماندہ رہ گئے ہیں، ان کے لیے بہت کچھ کرنا ہے۔ کرپٹ حکمران کبھی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن نہیں کرسکتا۔

مصنف کے بارے میں