مسلمانوں کی نسل کشی سے متعلق عالمی میڈیا پر رپورٹس تشویشناک ہیں، وزیراعظم

مسلمانوں کی نسل کشی سے متعلق عالمی میڈیا پر رپورٹس تشویشناک ہیں، وزیراعظم
کیپشن: مقبوضہ وادی پر غاصبانہ قبضہ بھی بڑے منصوبے کا حصہ ہے۔۔۔۔۔۔فوٹو/ ریڈیو پاکستان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی سے متعلق عالمی میڈیا پر رپورٹس تشویشناک ہیں۔ دنیا سنگین معاملے کو خطرے کی گھنٹی سمجھے اور مقبوضہ وادی پر غاصبانہ قبضہ بھی اسی بڑے منصوبے کا حصہ ہے۔

ادھر بھارتی حکومت نے شہریت سے متعلق رجسٹریشن لسٹ جاری کرتے ہوئے 19 لاکھ 6 ہزار 657 افراد کو بھارتی شہریت سے محروم کر دیا۔ ان افراد میں بیشتر بنگلہ دیشی مسلمان ہیں جنہیں اب زمینیں، ووٹ ڈالنے کا حق اور آزادی چھین کر حراستی مرکز یا ملک بدر کر دیا جائے گا۔

ردعمل سے بچنے کے لیے ریاست میں 80 ہزار سیکورٹی اہلکار تعینات کر کے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اس فہرست کو آسام میں انتہا پسندوں کے مطالبات کے بعد تیار کیا گیا جو ریاست میں مسلمان تارکین وطن کی آمد کی وجہ سے ہندو اکثریت کے اقلیت میں تبدیل ہونے کے امکان سے خوفزدہ تھے۔