فوٹو کھنچوانے کا شوق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو لے ڈوبا

فوٹو کھنچوانے کا شوق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو لے ڈوبا

نئی دہلی :فوٹو کھینچوانے کا شوق مودی جی کو لے ڈوبا، بھارتی وزیراعظم کی بطخوں اور موروں کے ساتھ مضحکہ خیز فوٹو شوٹ کے انٹرنیٹ پر خوب چرچے رہے۔بھارتیوں نے مودی جی کی خوب کھینچائی کی، تاک تاک کے نشانے لگائے۔ ”مودی جی کے مور“گزشتہ دنوں بھارت میں انٹرنیٹ پر مقبول ٹرینڈ رہا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی وزیر اعظم کہیں ماہر فوٹوگرافر طرح تصویر کھینچ رہے ہیں، تو کہیں کتابوں، اخباروں کا انبار لگائے بیٹھے ہیں،کہیں پھول، کہیں بطخ، تو کہیں موروں سے اٹھکھیلیاں کرتے بڑے بے نیاز دکھائی دیتے ہیں۔لیکن مودی جی کی چوری پکڑی گئی،کیمرے کے لئے مخصوص اداکاری پر بھارتیوں نے مودی جی کی خوب کھینچائی کی، تاک تاک کے نشانے لگائے۔

مودی جی کا مور مقبول ٹرینڈ بن گیا۔ایک صاحب نے تو مودی جی کی نقالی کر ڈالی، کسی نے سوال داغ دیا کہ بھیا اتنا بھاری بھرکم لینس کیوں لگا رکھا ہے؟؟؟تو دوسرے نے چٹکلا چھوڑا کہ ڈی ایس ایل آر کیمرہ خریدنے کے بعد اکثر لڑکوں کا یہ ہی حال ہوتا ہے۔ایک صاحب بولے بھارت کے غریب عوام توجہ کے طالب ہیں اور حکمران مور کو دانہ ڈال رہے ہیں۔

کسی نے مودی جی کی شیر کے ساتھ تصاویر کا اندرا گاندھی سے مقابلہ کیا ۔ایک بھارتی شہری نے تبصرہ کیا کہ ذرا کوئی اس شخص کی حالت چیک کرو، ملک کو کورونا چیلنج سے نکالنے کی ان کی یہ حکمت علمی ہے؟ تو دوسرا بولا بھئی سماجی فاصلے کی پالیسی اپنانے کے بعد مودی جی کی یہ ہی مصروفیات ہیں۔