بلاول نے ایک گھنٹے میں کھربوں میں چندہ لے کر دنیا کو انگشت بدنداں کر دیا: شیخ رشید

بلاول نے ایک گھنٹے میں کھربوں میں چندہ لے کر دنیا کو انگشت بدنداں کر دیا: شیخ رشید

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ بلاول نے ایک گھنٹے میں کھربوں میں چندہ لے کر دنیا کو انگشت بدنداں کر دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں شیخ رشید احمد نے لکھا ’ بلاول نے ایک گھنٹے میں کھربوں میں چندہ لے کردنیا کو انگشت بدنداں کر دیا ہے۔ سندھ کا کوئی وزیر عوام میں جانے کی جرات نہیں کر رہا۔ سیلابی تباہی پر بھی کمپنی کی مشہوری کا مقابلہ جاری ہے۔ 25کلومیٹر کی بھکاری حکومت نہ تخمینہ لگا سکی، نہ منصوبہ بندی کر سکی۔یہ ایجنڈامکمل ہونے پرنکال دئیے جائیں گے۔‘ 

ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے لکھا ’ حکمران خواب غفلت سے باہرنہیں آئے۔ وزراءکی تعداد آئین اور قانون کی پابندی کی حد کو پار کر گئی ہے۔ شہباز شریف نے نواز شریف کے بیانئے کو زمین بوس کر دیا ہے۔ سیلاب تو چلا جائے گا لیکن غریب عوام مزید تباہی اور مہنگائی کے سیلاب میں آئیں گے۔انڈیا سے تجارت اوردوحہ میں مشکوک میٹنگ سوالیہ نشان ہے۔‘ 

مصنف کے بارے میں