Get Alerts

مکہ پیکٹ کسی ملک کے خلاف نہیں، مزید برادر ممالک کی شمولیت کیلئے تیار ہیں: حاقان فیدان

مکہ پیکٹ کسی ملک کے خلاف نہیں، مزید برادر ممالک کی شمولیت کیلئے تیار ہیں: حاقان فیدان

استنبول: ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہے کہ مکہ پیکٹ کسی مخصوص ریاست کے خلاف نہیں بلکہ بین الاقوامی قانون، علاقائی امن اور استحکام کے لیے قائم کیا گیا ہے، جبکہ مزید برادر ممالک کو بھی اس میں شامل ہونے کی دعوت دی گئی ہے۔

مکہ پیکٹ کے تحت قائم سٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں حاقان فیدان نے کہا کہ مکہ پیکٹ ایک تاریخی قدم ہے، خطے میں امن کے قیام کے لیے علاقائی ممالک کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس کا مقصد علاقائی امن و استحکام کا فروغ تھا، جبکہ خطے کی سلامتی کے لیے عملی ڈھانچہ قائم کرنے کی جانب ٹھوس اقدامات کیے گئے ہیں۔ مکہ پیکٹ کے ارکان امن کے قیام کے لیے پُرعزم ہیں اور اجلاس میں کیے گئے فیصلے نتیجہ خیز ثابت ہوں گے۔

ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا اتحاد بین الاقوامی قانون پر مبنی ہے اور یہ کسی مخصوص ملک کے خلاف نہیں۔ تینوں ممالک ایسا مضبوط اتحاد قائم کرنا چاہتے ہیں جو علاقائی مسائل کے حل کی صلاحیت رکھتا ہو۔

حاقان فیدان نے کہا کہ ترکیہ اپنے بھائیوں کے ساتھ ہر مشکل میں کھڑا رہا ہے اور آئندہ بھی ان کی مدد جاری رکھے گا۔ خطے کے ممالک کو امن و استحکام کے لیے مشترکہ اقدامات کرنے چاہئیں۔

انہوں نے بتایا کہ مکہ پیکٹ میں مزید ممالک کی شمولیت کے لیے دروازے کھلے ہیں۔ تمام برادر ممالک طے شدہ شرائط پوری کرکے معاہدے کا حصہ بن سکتے ہیں۔

حاقان فیدان کے مطابق مکہ پیکٹ کو مستقبل میں دیگر ممالک کی شمولیت کے امکان کو مدنظر رکھتے ہوئے تشکیل دیا گیا ہے، جس کا مقصد خطے میں تعاون، امن اور سلامتی کے لیے ایک مضبوط علاقائی ڈھانچہ قائم کرنا ہے۔

ٹیگز: