امیتابھ بچن نے کرپٹو کرنسی سے 112 کروڑ بھارتی روپے کما لئے

امیتابھ بچن نے کرپٹو کرنسی سے 112 کروڑ بھارتی روپے کما لئے
سورس: فائل فوٹو

ممبئی: بالی وڈ پر راج کرنے والے میگا اسٹار امیتابھ بچن کرپٹو کرنسی سے کمائی میں بھی سب سے آگے نکل گئے ہیں۔ 

امیتابھ بچن نئے زمانے کے نئے ٹرینڈز کو آزمانے میں ہچکچاہٹ سے کام نہیں لیتے اور بات کمائی کی ہو تو بھی بالی وڈ کے شہنشاہ نئی چیزوں میں قسمت ضرور آزماتے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق امیتابھ بچن کرپٹوکرنسی سے کمائی کے بھی شہنشاہ نکلے۔ کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری سے ایک سال میں کروڑوں روپے کما لئے۔

امیتابھ بچن نے 2015 میں اپنے بیٹے ابھیشیک بچن کے ساتھ سنگاپورکی ایک کمپنی کے ذریعے کرپٹوکرنسی میں ڈھائی لاکھ ڈالرز یعنی 1 اعشاریہ 6 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی تھی۔

ڈھائی سال بعد امیتابھ بچن کو کرپٹوکرنسی سے 112 کروڑ بھارتی روپے کا منافع ہوا۔

امیتابھ بچن کو مختلف کمپنیوں اور کاروبار میں سرمایہ کاری سے بھی بھاری منافع حاصل ہوتا ہے۔

مصنف کے بارے میں